شیخ رشید نے نیب کو شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 فروری 2018 19:51

شیخ رشید نے نیب کو شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) شیخ رشید نے نیب کو شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کسی صورت شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے گی۔ حکومت کبھی نیب کی درخواست قبول نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں نیب کو حکومت سے کسی قسم کی توقع نہیں رکھنی چاہیئے۔ نیب کو چاہیئے کہ شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خطر تحریر کیا تھا۔ نیب کا موقف ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ملک سے فرار ہو سکتے ہیں، اس لیے ان کے نام فوری ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں۔ تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر فوری عمل درآمد سے انکار بھی کر دیا ہے۔