پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

جمعرات 15 فروری 2018 19:49

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی بشمول علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔