آئی جی سندھ کا ٹریفک پولیس انسپکٹر کی تزہیک کی خبرکا نوٹس، انکوائری رپورٹ طلب

جمعرات 15 فروری 2018 19:19

آئی جی سندھ کا ٹریفک پولیس انسپکٹر کی تزہیک کی خبرکا نوٹس، انکوائری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مبینہ طور پر سادہ لباس ایس ڈی پی او گلشن اقبال اور اس کے ڈرائیور کی جانب سے باوردی ٹریفک پولیس انسپکٹر کی تزہیک اور تذلیل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس /درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال اور ہتک آمیز رویہّ کسی بھی صورت نا قابل برداشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ میں مرتکب ٹھرائے جانے والے پولیس آفیسر اور اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کارروائی جیسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :