پاکستان این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہے، رانا محمد افضل کا ایوان بالا میں اظہار خیال

جمعرات 15 فروری 2018 19:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ امور رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر عمل درآمد کی پابند نہیں ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

(جاری ہے)

این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ صرف ایک ایڈوائزری ہے۔ پاکستان اس رپورٹ پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا کہ ہم اپنے وسائل کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 160 کا پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کی کالونی نہیں ہے کہ کوئی ہمیں ڈکٹیٹ کرے۔