Live Updates

نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا سب سے پہلے مشورہ میں نے دیا تھا، پارٹی کے نوجوان رہنمائوں نے میرے مؤقف کی تائید کی تھی، عمران خان کے ساتھ کوئی بھی ذی شعور آدمی شامل نہیں ہو سکتا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 19:16

نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا سب سے پہلے مشورہ میں نے دیا تھا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا سب سے پہلے مشورہ میں نے دیا تھا، پارٹی کے نوجوان رہنمائوں نے میرے مؤقف کی تائید کی تھی، عمران خان کے ساتھ کوئی بھی ذی شعور آدمی شامل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلی کے دوران ایک سے دو مقامات پر سیکورٹی خطرات کا سامنا بھی رہا، پارٹی کے 5 سے 6 سینئر رہنمائوں نے موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا تھا، یہ حقیقت ہے کہ جی ٹی روڈ جانے میں سیکورٹی خدشات تھے، پارٹی کے نوجوان رہنمائوں نے میرے مؤقف کی تائید کی تھی۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار پرانے سیاستدان ہیں، وہ ایسا نہیں کریں گے، کوئی ذی شعور انسان عمران خان کی پارٹی میں نہیں جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات