سینٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ،پرویز خٹک

پی ٹی آئی نے کوئی فاروڈ بلاک نہیں بن ر ہاسینٹ میں ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہونگے ہم ساری پارٹیوں سے رابطے میں ہیں،پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں ، غلط فہمی نہ پیدا کی جائے جیت کس کی ہونگی پتہ لگ جائیگا،سفارش اوررشوت کے بازار کو دفن کردیاگیاہے، وزیر اعلی خیبر پختونحوا

جمعرات 15 فروری 2018 19:10

سینٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ،پرویز خٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) وزیر اعلی خیبر پختونحوا پرویز خٹک نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے اورپی ٹی آئی نے کوئی فاروڈ بلاک نہیں بن رہا ہے اورسینٹ میں ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہونگے ہم ساری پارٹیوں سے رابطے میں ہیں۔پی ٹی آئی میں کوئی باغی گروپ نہیں ہے غلط فہمی نہ پیدا کی جائے ۔

جیت کس کی ہونگی پتہ لگ جائیگا۔سفارش اوررشوت کے بازار کو دفن کردیاگیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز اور لمز کے مابین ایک روزہ انٹر پنیورشپ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر برائے سپورٹس محمود خان سیکرٹری سپورٹس طارق خان ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا سفندیار خٹک ،ڈسٹرکٹ ناظم پشاور ارباب عاصم اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ نوجوان ہمارا قومی سرمایہ ہے اوریہی وجہ ہے کہ نوجوانوں پر بھرپورتوجہ دی جارہی ہیں تاکہ وہ مستقبل کے مشکل حالات کا مقابلہ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابتدائی طور پر پانچ سو ملین کی ایک خاطیررقم سے نوجوانوں کوبرسرروزگار لانے کیلئے انٹرپنیور شپ کی مد میں چھوٹے قرضوں کا اجراء کردیا ہے اورپانچ لاکھ سے لیکر بیس لاکھ کے آسان قرضے نوجوانوں کو دیئے جارہے ہیں۔

تاکہ وہ اپنے خود کارروزگار شروع کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوںکواپنے پائوں پرکھڑے ہونے سے ملک ترقی کریگا اورپڑھے لکھے نوجوانوں کے مایوسوں کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں نوجوانوں کو نظرانداز کیاگیا ہے لیکن ہماری حکومت نے نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ سی پیک کے اثراتات چارسے پانچ سالوں میں سامنے آئینگے۔

نوجوانوں کو سی پیک کیلئے تیار ہونے چاہیے انہوں نے کہا کہ رشوت اورشفارس پرآنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایاجبکہ ہم نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سامنے آنے کاموقع فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت سے صحت ،تعلیم ودیگر ادارے خراب ہوئے ہم نے چار سالوں میں ایمانداری سے کام کیا اورتمام اداروں نے مداخلت ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ سو گرائونڈز کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے جبکہ پچاس گرائونڈز پرکام جاری ہے جوکہ جون تک مکمل کرلیے جائینگے۔

انہوں نے لمس لاہور کو داددیتے ہوئے کہا کہ انکے تجربہ سے نوجوانوں کو برسرروزگار لانے میں مدد ملے گی۔ ابتدائی ساڈے گیارہ سو نوجوان نے چھوٹے کاروبار کیلئے درخواستیں دی جب پرپورے طرح غور وخوس کیلئے 116 لوگوں کو شارٹ لسٹ کیاہے۔اوران 116 میں سے چالیس یوتھ کے ناموں کا اعلان جلد ہی کردیاجائیگا۔جبکہ دوسرے سیکشن کیلئے پہلے ہی درخواستیں طلب کردی گئی ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹریٹ آف یوتھ اورڈائریکٹر آف سپورٹس کی کارکردگی کو سہراتیں ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مندہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہوئے ۔نوجوان آبادی کا 70 فیصد ہے ان پرتوجہ دینے سے ملک ترقی کریگا اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل یوتھ اسفندیارخان خٹک نے لمس اورڈائریکٹریٹ آف یوتھ کی فائونڈیشن کونسل میٹنگ اورشریک شرکاء کا شکریہ ادا کیااورایک روزہ تقریب پرروشی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :