کراچی ، کار لفٹرز اور موٹرسائیکل چوروں کے خلاف اے سی ایل سی کی جاری مہم

گاڑیوں کے شیشے اتار کر مارکیٹ میں فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

جمعرات 15 فروری 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) کراچی شہر میں کار لفٹرز اور موٹرسائیکل چوروں کے خلاف اے سی ایل سی کراچی کی طرف سے جاری مہم کے دوران گاڑیوں کے شیشے اتار کر مارکیٹ میں فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نشہ کے عا دی لوگوں سے کراچی کے پوش و کاروبا ری علا قوں سے گاڑیوں کے سائیڈ گلاس چوری کرواتے اور شہر کی مختلف مارکیٹوںمیں فروخت کر تے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان موٹرسا ئیکل چوری میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان میں جمیل ولد افضل، عبدالمطاھرعرف ارشد گابا ولد عبدالطیف، عدنان ولدعبدالطیف ، عبدالقا در عرف انا ولدشاھد ،سمیع ولد اشرف اورحسین ولد سجاد شامل ہیں ۔ملزمان سے موٹر سا ئیکل نمبر KJU-5794 سپر اسٹا ر مطلو بہ مقدمہ الزام نمبر 233/2017 بجرم 381/A تھا نہ گلبہار، موٹر سا ئیکل نمبر KHD-3434 سوزوکی 110 مطلو بہ مقدمہ الزام نمبر 331/2017 بجرم 381/A تھا نہ نا ظم آبا دبر آمد ہو ئیں۔ ملزمان سے چوری شدہ گاڑیوں کے سا ئیڈ گلاس بھی برآ مد ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :