پاکستان کے نوجوان با صلاحیت اور محنتی ہیں،محمد زبیر
یہ بات خوش آئند ہے پاکستان کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ایک جگہ جمع ہو کر آئیڈیاز کا تبادلہ کررہے ہیں، استقبالیہ سے خطاب
جمعرات 15 فروری 2018 19:00
(جاری ہے)
استقبالیہ میں مومینٹم کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر ز علیم جعفری اور عامر جعفری ، ٹرینر انعم شکیل ، ہمایوںبشیر بھی شریک تھے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ایک جگہ جمع ہو کر اپنے آئیڈیاز کا تبادلہ کررہے ہیں اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے بھی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں ،دنیا کی معروف کمپنیوں بنیاد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ہی رکھی تھی یہ نوجوان ایک جگہ جمع ہوکر مشترکہ طور پر اپنے اپنے آئیڈیاز کا ایک دوسرے سے تبادلہ بھی کرتے تھے اور انہی آئیڈیاز کے تحت ان نوجوانوں نے بھرپور کامیابی حاصل کرکے دنیا بھر میں منفر د مقام حاصل کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں با الخصوص بزنس گریجویٹس کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی تاکہ قومی ترقی میں نوجوان بھرپور طریقہ سے حصہ لے سکیں ، قومی خوشحالی میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت کے بغیر خوشحالی و ترقی کے اہداف کا حصول ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ہمیں ان نوجوانوں کو بھرپور مواقع فراہم کرکے قومی ترقی و خوشحالی کے لئے آگے لانا ہوگا ، یہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں ، مستقبل میں انہی نوجوانوں نے ملک و قوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،ہمیں ان نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہوگی اس ضمن میں مومینٹم کی جانب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایک جگہ جمع کرکے انھیں عصری تقاضوں کے مطابق کاروبارشروع کرنے کے لئے معاونت فراہم کرنے سے سماجی خوشحالی ، قومی ترقی اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے یہ ایک اچھا اور مثبت اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی اداروں ، کارپوریشنز ، بنکوں ، صنعتوں اور معروف کاروباری گروپ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرپور موقع فراہم کرنا چاہئے ، نوجوانوں کو قومی تقاضوں کے مطابق تیار کرنے سے عالمی معاشی نقشہ پر پاکستان کو نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے ،ملکی مفاد کو ہر لحاظ سے سب سے مقدم رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کا احساس اور قومی تڑپ وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں اہم مقام دلا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ پاکستان کے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار ، محنتی اور اپنے وطن کے لئے کچھ کرنے کی لگن رکھتے ہیں ہمیں ان کے اس جذبہ کا احترام کرنا ہوگا ، نوجوانوں کو ہر سطح پر بھرپور معاونت فراہم کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے اس ضمن میں حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ، تربیت ، روزگار اور عصرحاضر کے مطابق تیار کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے ، جامعات کے طالب علموں کو وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے پر اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو بھرپور سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے ، صوبہ میں جامعات نوجوانوں کو قومی تقاضوں ، ملکی ضروریاتی،عصر حاضر سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں تحقیق کے لئے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے ۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مومینٹم کے چیف آرگنائزر عامر جعفری نے کہا کہ دوسری مومینٹم کانفرنس آئندہ ہفتہ کراچی میں شروع ہوگی جس میں شرکت کے لئے ملک کے دور دراز علاقوں اور بیروں ممالک سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچنا شروع ہو گئی ہے ، کانفرنس کا مقصد اعلیٰ تعلیم یافتہ با الخصوص بزنس گریجویٹس نوجوانوں کے درمیان آئیڈیاز پر بحث اور تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ انھیں قومی ضروریات اور عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اس ضمن میں گذشتہ کانفرنس میں بنکوں اور مالیاتی اداروں کا اس قدر تعاون حاصل نہ ہو سکا جس قدر امسال ہمیں حاصل ہو رہا ہے جو کہ گذشتہ کانفرنس کی کامیابی کا واضح مظہر ہے جو خوش آئند ہے۔ اس موقع پر ہمایوں بشیر ، علیم جعفری اور انعم شکیل نے بھی خطاب کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.