کراچی ،شارع فیصل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا

جمعرات 15 فروری 2018 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) کراچی کے علاقے شارع پاکستان پر بجری سے لدے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق عائشہ منزل سے کریم آباد کی جانب جاتے بجری سے لدے ٹرک کے ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا جس پر حادثہ رونما ہوا۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کی شناخت ندیم مرزا اور گیارہ سالہ عائشہ کے ناموں سے ہوئی،حادثے کے بعد سڑک کلیئر کرانے کیلئے ٹریفک پولیس بھی پہنچ گئی۔لقمہ اجل بننے والی گیارہ سالہ عائشہ کی ایک بہن حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہی،پولیس کے مطابق والد دونوں بہنوں کو اسکول سے واپس گھر لے جا رہا تھا،پولیس نے ٹرک ڈرائیور گلزار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :