بنوں ٹائون شپ کی ملکیت شادی ہال اور پرانے دفتر کی مد میں لاکھوں روپے ریکوری وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع

جمعرات 15 فروری 2018 18:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) بنوں ٹائون شپ کی ملکیت شادی ہال جو سال کرایہ پر دیا گیا تھا جس نے حکومت کو ایک روپیہ بھی جمع نہیں کیا تھاان سے 7لاکھ روپے ریکوری کی ہے اور آج اس شادی ہال کے ہر مہینے سرکاری خزانے میں 1لاکھ روپے مہینہ کرایہ جمع کر رہا ہے انہوں نے مذید کہا کہ بنوں ٹائون شپ کا پرانا دفتر لیز پر دیا ہوا تھا اس کا لیز 2012میں ختم ہوگیا تھا اور اسی وقت سے ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کیا ہے ان سے ٹوٹل ریکوری 9لاکھ روپے میں سے 2لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع بھی کر دیئے ہیں اس کے علاوہ بنوں ٹائون شپ میں متعدد اہلکاروں سے تنخواہیں کاٹ دی اور غیر حاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے جبکہ ٹائون شپ کی صفائی میں دن رات ایک کردیئے تفصیلات کے مطابق دو مہینے پہلے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ٹائون شپ کی اضافی ذمہ داریاں تجرباتی طورپر سونپی گئی تھیں جو انہوں نے احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے بنوں ٹائون شپ میں جنگی بنیادوں پر صفائی اور سیوریج سسٹم کی بحالی پر کام شروع کیا اور بنوں ٹائون شپ ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر مختلف سیکٹر ز میں ڈیوٹیاں لگائی جنہوں نے کام شروع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :