بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں بچوں کو لے جانے والی سکول وین پربلااشتعال فائرنگ ،وین ڈرائیور شہید ہو گیا، آئی ایس پی آر

جمعرات 15 فروری 2018 18:35

بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں بچوں کو لے جانے والی سکول وین پربلااشتعال ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بچوں کو لے جانے والی سکول وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وین ڈرائیور شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی ایل او سی پر غیر اخلاقی اور غیر پیشہ وارانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی کارروائیوں سے معصوم شہری خوفزدہ ہیں، ایل او سی پی بھارتی فائرنگ جنیوا معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔