آئی جی سندھ نے ایس ڈی پی او گلشن اقبال اور اسکے ڈرائیور کی جانب سے باوردی ٹریفک پولیس انسپکٹر کی تضحیک کا نوٹس لے لیا

جمعرات 15 فروری 2018 18:22

آئی جی سندھ نے ایس ڈی پی او گلشن اقبال اور اسکے ڈرائیور کی جانب سے باوردی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مبینہ طور پر سادہ لباس ایس ڈی پی او گلشن اقبال اور اسکے ڈرائیور کی جانب سے باوردی ٹریفک پولیس انسپکٹر کی تضحیک اور تذلیل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس /درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اختیارات کا غلط استعمال اور ہتک آمیز رویہّ کسی بھی صورت نا قابل برداشت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ میں مرتکب ٹھرائے جانے والے پولیس آفیسر اور اہلکار کے خلاف سخت انضباطی کاروائی جیسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔