گوجرانوالہ،نجی کالج کے میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے گلوکارہ عینی خالد سمیت کئی طالبات زخمی

جمعرات 15 فروری 2018 18:17

گوجرانوالہ،نجی کالج کے میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے گلوکارہ ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج کے میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے پوپ گلوکارہ عینی خالد سمیت کئی طالبات زخمی ہو گئیں۔ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نامور گلوکارہ عینی خالد پرفارم کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

کالج کی طالبات عینی خالد کو دیکھ کر نہایت پرجوش تھیں اور وہ عینی کے ساتھ اسٹیج پر چڑھ گئیں۔

اسٹیج ایک ساتھ اتنا وزن برداشت نہ کرسکا اور نیچے گرگیا، اسٹیج کے گرتے ہی اس پر موجود گلوکارہ عینی خالد اور طالبات بھی نیچے گرگئیں جس کے نتیجے میں عینی خالد سمیت تمام طالبات زخمی ہوگئیں لیکن خوش قسمتی سے کسی کو بھی شدید نوعیت کی چوٹ نہیں آئی۔واضح رہے کہ اسٹیج گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :