موبائل فونز کا ضائع کیا گیا ڈیٹا ریکور کرکے خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حامد کومزنگ کے علاقہ سے گرفتار کیا

جمعرات 15 فروری 2018 18:07

موبائل فونز کا ضائع کیا گیا ڈیٹا ریکور کرکے خواتین کو ہراساں کرنیوالا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فروخت کئے گئے موبائل فونز سے ضائع کیا گیا ڈیٹا ریکور کر کے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے بتایا کہ ایک لڑکی جانب سے سائبر کرائم ونگ کو شکایت درج کروائی گئی تھی کہ اسے واٹس ایپ پر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ متحرک ہوا اور ملزم حامد خورشید کو میٹرو سٹیشن مزنگ سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پرانے موبائل فونز کی خرید و فروحت کا کام کرتا ہے جولوگوں کی جانب سے فروخت کئے گئے موبائل فونز سے ضائع کیا گیا ڈیٹا ریکور کر کے خواتین کو بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :