حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں،

بلوچستان میں چھ نئے گرڈ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری سے بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنانے میں مدد ملے گی وزیر مملکت عابد شیر علی کا ایوان بالا میں اظہار خیال

جمعرات 15 فروری 2018 17:41

حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ بلوچستان میں چھ نئے گرڈ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری سے بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی جیز اور ایس جی ڈیز کے پروگرام کے تحت کسی بھی علاقے کو بجلی کی فراہمی کے لئے طریقہ کار موجود ہے تاہم ہائوسنگ سکیموں کو اس میں شامل نہیں کیا جاتا۔

کسی بھی علاقے کے رہائشی 15 افراد اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ متعلقہ کمشنر آفس میں درخواست جمع کروائیں تو اس کو عمل درآمد کے لئے متعلقہ ادارے میں بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں نئے گرڈ اسٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن کے نظام میں بہتری سے بجلی کے لاسز میں بھی کمی آتی ہے۔