اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں پچھلے تین سال کے دوران بدعنوانی کے 22 واقعات سامنے آئے ہیں،

14/1 اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرز طلب نہیں کئے گئے، سی ڈی اے کی طرف سے پلاٹوں کے لیے آئوٹ پلان کی منظوری دے دی گئی ہے وفاقی وزیر اکرم خان درانی کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 15 فروری 2018 17:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں پچھلے تین سال کے دوران بدعنوانی کے 22 واقعات سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے بتایا کہ انکوائری کے بعد جو ملازمین اس جرم میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکٹر جی 14/1 اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرز طلب نہیں کئے گئے۔ سی ڈی اے کی طرف سے پلاٹوں کے لے آئوٹ پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی 14/1 کا جی آئی ایس سروے مکمل ہو چکا ہے جس کے تحت 30 لاکھ مربع فٹ علاقے کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔ سی ڈی اے کے ساتھ مل کر ہم کام کر رہے ہیں، اس عمل کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔