چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا سینئر صحافی اشفاق ساجد کے انتقال پر اظہار افسوس

صحافیوں کے حقوق کیلئے اشفاق ساجد کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،تعزیتی پیغام

جمعرات 15 فروری 2018 17:38

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا سینئر صحافی اشفاق ساجد کے انتقال پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے معروف صحافی اور آر آئی یو جے کے سابق صدر اشفاق ساجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے لئے اشفاق ساجد کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹ اعتزاز احسن نے بھی اشفاق ساجد کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :