Live Updates

چوہدری نثارسینئر سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے،خواجہ سعد رفیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 فروری 2018 17:23

چوہدری نثارسینئر سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے،خواجہ سعد ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری 2018ء) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثارسینئر سیاستدان ہیں،وہ پی ٹی آئی میں نہیں جائیں گے،جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا، پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی ذی شعور انسان تحریک انصاف میں نہیں جائے گا۔

چوہدری نثارپرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور چوہدری نثار کامعاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔لاہورکیلئے جی روڈ سے جانے کابیان کسی ایک شخص سے منسوب کرنا مناسب نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کامشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا۔ پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوبراستہ موٹروے لاہورجانے کا مشورہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ ریلی کے دوران ایک دومقامات پرخطرات کاسامنا بھی رہا۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ کوئی ذی شعور انسان تحریک انصاف میں نہیں جائے گا۔چوہدری نثارپرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات