نوازشریف کوجی ٹی روڈ جانےکامشورہ سب سے پہلےمیں نے دیا،خواجہ سعد رفیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 فروری 2018 17:16

نوازشریف کوجی ٹی روڈ جانےکامشورہ سب سے پہلےمیں نے دیا،خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری 2018ء) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا،پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوئی ذی شعور انسان تحریک انصاف میں نہیں جائے گا۔چوہدری نثارپرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور چوہدری نثار کامعاملہ جلد حل ہوجائے گا۔نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔لاہورکیلئے جی روڈ سے جانے کابیان کسی ایک شخص سے منسوب کرنامناسب نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کامشورہ سب سے پہلے میں نے دیاتھا۔پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماؤں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوبراستہ موٹروے لاہورجانے کامشورہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیاگیا۔ریلی کے دوران ایک دومقامات پرخطرات کاسامنا بھی رہا۔