اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی،محمد شہبازشریف

نیازی نے پشاوراکھاڑدیا،پشاور والو!ہمیں ووٹ دینا میٹروہم بناکردیں گے،زرداری کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی،سپیڈوبس،زرعی یونیورسٹی اورمیڈیکل کالج بنانےکااعلان کرتاہوں۔بورے والا میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 فروری 2018 16:39

اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی،محمد شہبازشریف
بورے والا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 فروری 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی،نیازی نے پشاور اکھاڑدیا، پشاور والو! ہمیں ووٹ دینا میٹرو ہم بناکردیں گے، زرداری کی لوٹی دولت واپس لاؤں گا، ساڑھے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی، اب گرمیوں می کمرے ٹھنڈے ہوں گے،سپیڈوبس، زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتاہوں۔

انہوں نے آج بورے والا میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بورے والا میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندرہے۔اس سے لگتا ہے کہ اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کوشکست فاش ہوگی۔آج مسلم لیگ ن کی حکومت کو پانچ سال گزرنے کوہیں۔ جب الیکشن کیلئے میں نے جلسہ کیاتھا تواس وقت میرے قائد نوازشریف نے کہاکہ تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے اب ساڑھے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبہ لگا اور ساہیوال میں کوئلے کاپاورپلانٹ کام کررہاہے۔ ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے بھی لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب موسم گرما میں گرمی ہوگی لیکن کمرے اور دکانیں ٹھنڈی ہوں گی۔کسانوں کے ٹیوب چل رہے ہوں گے۔جتنی بجلی ہم نے بنائی پچھلے 70سالوں میں نہیں بنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ وہ جوجھوٹوں کے آئی جی ہیں۔انہوں نے الیکشن میں کہاکہ کے پی میں بجلی بنائیں گے اور پورے پاکستان کودیں گے۔

آج کہتے ہیں صرف 74میگاواٹ بجلی بنائی۔خان صاحب وہ بجلی کہاں ہے؟پہاڑوں میں ہے آسمانوں میں ہے؟ خان صاحب جتنا جھوٹ بولناتھا بول اب گھرچلیں جائیں۔سیاست آپ کے بس کی بات نہیں۔پکیاں سڑکا ں تے سوکھے پینڈے،85ارب روپے کی سڑکاں بنائی ہیں۔اسی طرح موبائل ہسپتال بنادیاہے۔جوقصبوں اور دیہاتوں میں جائے گاوہاں علاج کرے گا۔خان صاحب نے کہاکہ میٹروبس بنائیں گے لیکن ڈینگی آیاتوپہاڑوں پرچڑھ گئے۔

لیکن ہم نے ڈینگی کامقابلہ کیااور آج ہمارے پاس علاج بھی ہے اور ڈاکٹرزبھی ہیں۔پشاور میں ڈینگی آیاتوہم وہاں میں بھی گئے ۔عمران خان نے میٹروبس کے نام پرپشاور کواکھاڑدیاان سے میٹرونہیں بننی ۔اگلے الیکشن میں ہمیں ووٹ دوگے ہم بناکردیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ جناب زرداری صاحب! کہتے ہیں لوٹی ہوئی دولت واپس لاکردوں گا،میں ان کومشورہ دیتاہوں کہ جب 2018 ء میں ہماری حکومت آئے گی توہم واپس لیکرآئیں گے۔

کراچی کابیڑہ غرق کردیاہے۔کوڑااور گندگی نظرآتی ہے۔مہران ،سندھ کی وادیوں اور کراچی اور بلوچستان کے لوگوں کوکہتا ہوں کہ ہم لاہورکی طرح تمام شہروں کوبنادیں گے۔شہبازشریف نے کہاکہ وہاڑی میں 350 بسترکا ہسپتال بن چکا۔ میلسی اور بورے والا میں جدیدہسپتال زیرتعمیرہے۔شہبازشریف نے پہلا دھرنا دیاسات مہینے اسلام آبادبیٹھے رہے چین کاصدرکادورہ پاکستان انہوں نے بجلی اور دوسرے منصوبوں پردستخط کرنے تھے ۔سب نے منتیں کیں۔لیکن ان کی وجہ سے پاکستان کے منصوبے تاخیرکاشکارہوئے۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتاہوں کہ اگراللہ نے موقع دیاکہ زرعی یونیورسٹی بنائیں اور میڈیکل کالج بنانے کااعلان کرتاہوں۔