آزاد کشمیر میں عوام کی خدمت کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات لائق تحسین ہے ،ْراجہ فاروق حیدر خان

حکومت آزادکشمیر ورلڈ فوڈ پروگرام کے ویئر ہائوس کی تعمیر کے لیے ادارہ سے بھرپور تعاون کرے گی ،ْ وفد سے گفتگو عالمی اداروں نے متاثرین زلزلہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جو خدمات سرانجام دیں ،ْہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ْ وزیر اعظم آزاد کشمیر

جمعرات 15 فروری 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کی خدمت کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات لائق تحسین ہے ،ْ ورلڈ فوڈ پروگرام طویل عرصہ سے آزادکشمیر کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ،ْحکومت آزادکشمیر ورلڈ فوڈ پروگرام کے ویئر ہائوس کی تعمیر کے لیے ادارہ سے بھرپور تعاون کرے گی ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے آزادکشمیر کے سرکاری اداروں کے استحکام اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں ماں اور بچے کی صحت سمیت ہیلتھ سیکٹر میں ورلڈ فوڈ پروگرام گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ولڈ فوڈ پروگرام کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ورلڈ فوڈ پروگرام کا وفدکنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پیfinbarr curran،ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹرمس katrien ghoohاورہیڈ آف supply chainمس Mie kataokayپر مشتمل تھا ڈبلیو ایف پی کے وفد سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر ایسا علاقہ ہے جسے قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے زلزلے ہوں یا بارشیں ،لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی صورت میں یہاں قدرتی آفات کا خدشہ رہتا ہے اس مقصد کیلئے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس مقصد کیلئے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،ریسکیو 1122اور دیگر امدادی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ان اداروں کے استحکام اور استعداد کار میں اضافے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اقدامات لائق تحسین ہیں اور یاستی حکومت ڈبلیو ایف پی کے اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے زلزلہ کے بعد بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے متاثرین زلزلہ کی بحالی میں گراں قدر کردار ادا کیا بلا تخصیص رنگ و نسل و مذہب عالمی اداروں نے متاثرین زلزلہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جو خدمات سرانجام دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا زلزلہ کے بعد بلا رنگ نسل و مذہب یہاں امدادی ادارے آئے اور متاثرین کی بحالی میں مثالی کردار ادا کیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام آزادکشمیر میں کئی دہائیوں سے خدمت میں مصروف ہے زلزلے سے پہلے بھی ڈبلیو ایف پی نے آزادخطہ کے اندر انسانی فلاح کے منصوبے مکمل کیے اور اب بھی انسانی خدمت کے منصوبے جاری ہیں خاص طور پر ماں اور بچے کی صحت کے لیے ڈبلیو ایف پی کا منصوبہ جاری ہے یہ مثالی پروگرام ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں صحت کے شعبہ میں ڈبلیو ایف پی کی خدمات کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈبلیو ایف پی کے وفد نے ادارہ کے فلاحی پروگراموں میں وزیراعظم آزادکشمیر کی بھرپور دلچسپی کا خیر مقد کیا اور کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے تعاون سے ادارہ کو منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی اس موقع پر وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے ڈبلیو ایف پی کے ویئر ہائوس کی تعمیر کے لیے تعاون کی یقین دہانی کا بھرپور خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :