الجزائری طیارے کا فرانس میں اڑان بھرتے ہوئے پہیہ اتر گیا، عملہ بے خبر

زمینی عملے کی اطلاع پر پائلٹ طیارے کو وھران کے ہوائی اڈے پر باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا

جمعرات 15 فروری 2018 16:20

الجزائری طیارے کا فرانس میں اڑان بھرتے ہوئے پہیہ اتر گیا، عملہ بے خبر
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) فرانس کے شہر طولوس سے پرواز پر روانہ ہونے والے ایک الجزائری طیارے کا پہیّہ اڑان بھرتے ہوئے اٴْتر گیا لیکن اس کے عملہ کو کچھ پتا نہیں چل سکا اور وہ اسی طرح طیارے کو جائے منزل پر لے آیا ۔میڈیار پورٹس کے مطابق طیران الجزائر کا بوئنگ 737-600 طولوس کے ہوائی اڈے سے الجزائر کے شہر وھران کے لیے روانہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

یہ اسپین کے شہر بارسلونا کے نزدیک پرواز کررہا تھا تو ہسپانوی ائیر ٹریفک کنٹرول ( اے ٹی سی ) نے اس کے عملہ کو مطلع کیا تھا کہ اس کو فرانس کے اے ٹی سی نے طولوس کے ہوائی اڈے کے رن وے پر اس طیارے کا کوئی ٹکڑا ملنے کی اطلاع دی تا ہم اس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ کس چیز کا ٹکڑا ہے اور پہیّے کا حصہ ہے۔اسپین کے کنٹرول ٹاور سے یہ اطلاع ملنے کے باوجود طیارے کے عملہ نے وھران کے لیے پرواز جاری رکھی کہ وہ وہاں محفوظ طور پر طیارہ اتار لیں گے لیکن عملہ کو اس وقت تک بھی کوئی پتا نہیں چل سکا تھا کہ طیارے کیایک پہیّے کا کنارہ الگ ہو چکا ہے۔

تاہم طیارے کا ہوا باز اس کو وھران کے ہوائی اڈے پر باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور زمینی عملہ نے انھیں پہیّے کے غیر موجود ہونے کے بارے میں مطلع کیا اور اس کی تصاویر بنالی تھیں۔

متعلقہ عنوان :