ملازمین سروس ریکارڈ میں بے ضابطگیا،لیسکو حکام نے انکوائریاں ٹیمیں تشکیل دیدیں

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) لیسکو حکام نے اپنے افسران او ر ملازمین کے سروس ریکارڈ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد ان بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے سرکل کی سطح پر مختلف انکوائریاں کمیٹیاں ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو لیسکو افسران و ملازمین کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹس لیسکو کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو پیش کریں گی لیسکو حکام نے ان تحقیقات کمیٹیوں اور ٹیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنا کام ایک ماہ میں مکمل کریں اور سروس ریکارڈ کے جائزہ اور جانچ پڑتال کے بعد اگر کوئی کوتاہی سامنے آئی تووہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :