ترکی؛ایئر ڈیفینس نظام مزید مضبوط کرنے کی جانب رواں دواں

روس سے اڑھائی ارب ڈالر مالیت کے ایس 400میزائل خریدے گا،معاہدہ طے معاہدے پر نیٹو پریشان،ترکی کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کی درخواست،اب بھی معاہدہ منسوخ کرنے کا وقت ہے،بیان

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

ماسکو/استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) ترکی اور روس کے مابین طے پانے والے ایک دفاعی معاہدے کے تحت ترکی روس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خریدے گا،اس دفاعی معاہدے کے بعد ترکی اور نیٹو اتحادیوں کے تعلقات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے ملک کے ایئر ڈیفنس نظام کو مضبوط بنانے کیلئے روسی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام ایس 400میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ معاہدہ اڑھائی ارب ڈالر مالیت کا ہے،تاہم ابھی تک یہ بات مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ آیا ترکی اس معاہدے کو مکمل کر چکا ہے یا ابھی اس پر عملدرآمد کیا جانا باقی ہے۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اشٹولٹن برگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کو اس معاہدے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے،یہ فیصلہ ابھی بھی واپس لیا جا سکتا ہے،اس حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ انقرہ نے 2013ء میں چین سے میزائل شکن نظام کی خرید کا ایک معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم نیٹو کے احتجاج کے بعد ترکی نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :