ڈاکٹر طاہر القادری کا 67واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گا

ْ وہ 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے، انکی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی رہنما پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 67واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گا س سلسلے میں پاکستان بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،دعائیہ تقریبات،محافل ،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔

ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل جہانیاں میں منہاج القرآن جہانیاں کے زیر اہتمام بھی سالگرہ کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ پروفیسرعلامہ طاہر القادری ملک کے ایک معروف مذہبی سکالر ہیں جو کہ منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی رہنما ہیںوہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے پروفیسر طاہر القادری پاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے قائد بھی ہیںآپ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںانہوں نے 2003ء میں فرد واحد کی آمریت کے خلاف قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے دینی خدمات انتہائی لائق ستائش ہیں ان کے زیر اہتمام ہر سال رمضان المبارک میںاجتماعی اعتکاف ہوتا ہے جسے حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف کہا جاتا ہے ان کے زیر اہتمام ہر سال مینار پاکستان لاہور کے تاریخی مقام پر دنیا کی سب سے بڑی میلاد مصطفیٰ ؐ کانفرنس منعقد ہوتی ہے ۔پروفیسر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :