محکمہ اطلاعات سندھ کر پشن کیس ،شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ملز مان کا صحت جرم سے انکار ،آئندہ سماعت پر گواہان طلب ، مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی

جمعرات 15 فروری 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی ہے ،تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات سندھ اور پی پی رہنما شرجیل انعام میمن سمیت دیگر 12ملزمان کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا۔سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان پر فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ،جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :