سینیٹ میں نہال ہاشمی کی خالی نشست پر امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل

تحر یک انصاف کی ڈاکٹر زرقا تیمور کے کاغذات نامزدگی منظور ‘یکم مارچ کو پولنگ پنجاب اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی

جمعرات 15 فروری 2018 16:52

سینیٹ میں نہال ہاشمی کی خالی نشست پر امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) سینیٹ میں نہال ہاشمی کی خالی نشست پر امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ‘تحر یک انصاف کی ڈاکٹر زرقا تیمور کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے جبکہ نہال ہاشمی کی خالی نشست پر یکم مارچ کو پولنگ پنجاب اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانیو الے مسلم لیگ نون کے سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا، تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور، مسلم لیگ نون کے میاں مرغوب اور اسد اشرف کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے ہیںالیکشن کمیشن نے 6 فروری کو نہال ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 17 فروری تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

اپیلوں پر فیصلہ 19 فروری کو سنایا جائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کی آخری تاریخ رکھی گئی۔