لیسکو کے افسران و ملازمین کے سروس ریکارڈ میں سنگین قسم کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کمیٹیاں بنا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعرات 15 فروری 2018 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) لیسکو کے افسران و ملازمین کے سروس ریکارڈ میں سنگین قسم کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ‘کمپنی نے سرکل سطح پر کمیٹیاں بنا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، ایک ماہ میں ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر کمیٹیوں کے کنوینئرز اور ممبران کے خلاف کاروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے افسران و ملازمین کے سروس ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تحقیقات اور ریکارڈ کو مرتب کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ای آر پی کے تحت ڈیٹا کی درجہ بندی پر بے ضابطگیاں سامنے آئیں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کے لئے سرکل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،کمیٹیاں ایک ماہ کے دوران ڈیٹا مرتب کر کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کریں گی، رپورٹ کے باوجود بے ضابطگیوں پر کمیٹی ممبران کے خلاف کاروائی ہو گی نوٹیفکیشن کے مطابق منیجر آپریشنز‘ منیجر جی ایس سی، جی ایس او اور کنسٹرکشن کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں، اسی طرح ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل،ڈپٹی منیجر جی ایس او اور کنسٹرکشن ممبرہوں گے جبکہ منیجر ایچ آر بھی تمام تحقیقاتی کمیٹیوں میں ممبر مقرر کئے گئے ہیںنوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہو گی، ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروانے کے بعد بھی ضابطگیوں کی صورت میں کمیٹی کے ممبران کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :