حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے کوشاں ہے،

سی پیک سے علاقے میں معاشی مواقع میں اضافہ ہو گا، دیر، چترال، سی پیک رابطہ سڑک کو منصوبے میں ترجیح دی جا رہی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 16:49

حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے کوشاں ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے کوشاں ہے، سی پیک سے علاقے میں معاشی مواقع میں اضافہ ہو گا، دیر، چترال، سی پیک رابطہ سڑک کو منصوبے میں ترجیح دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت نے 54میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا ہے، علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔ گورنر نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی اور سی پیک منصوبوں سے بھی آگاہ کیا، حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت نے 54 میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا ہے، بجلی واجبات کی صورتحال میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومت نے بجلی واجبات کی مد میں 80فیصد وصولیاں کی ہیں، علاقائی پاور گرڈ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے کوشاں ہے، سی پیک سے علاقے میں معاشی مواقع میں اضافہ ہوگا، دیر، چترال، سی پیک رابطہ سڑک منصوبے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔