قومی اسمبلی نے دہشت گردی کو کسی قومیت، ذات یا علاقے سے نہ جوڑے جانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

جمعرات 15 فروری 2018 15:35

قومی اسمبلی نے دہشت گردی کو کسی قومیت، ذات یا علاقے سے نہ جوڑے جانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے دہشت گردی کو کسی قومیت، ذات یا علاقے سے نہ جوڑے جانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے رکن شہریار خان آفریدی نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ قرارداد پیش کرنے کے لئے متعلقہ قواعد معطل کئے جائیں۔ قواعد کی معطلی کے بعد یہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی یا ثقافتی برائی کو کسی بھی قومیت، ذات یا علاقے سے نہ جوڑا جائے۔ ایوان نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔