کراچی،آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے سالانہ انتخابات ہفتہ کو ہوں گے دو گرپوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

جمعرات 15 فروری 2018 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) کراچی کی آرام باغ فرنیچر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ نتخابات 2018-19 کے لیے پولنگ ہفتہ17فروری کو ہوگی۔مقابلہ برسراقتدارگروپ عتیق میراور سید عبدالکریم گروپ کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے مطابق صدرکے عہدے کیلئے محمد شاہد جاوید شمسی اور کلیم الدین ،نائب صدر کیلئے طیب علی اور وسیم چوہدری، جنرل سیکرٹری کیلئے شرافت علی اور شیخ ریاض احمد، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد امین اور کامران الدین، ڈپٹی سیکرٹری کیلئے ریاست لودھی،عمران وہرہ، فنانس سیکرٹری کیلئے محمدافضل ملک اور عبدالکریم صدیقی آگریا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مجلس عاملہ کی 8 نشستوں کیلئے 13نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں،جن میں انجم موسانی، ندیم احمد، محمد سعید آگریا، غالب حسین، فرید احمد، ملک ریحان، فرحان سعید، فیضان خاند، رفیق محمد، حاجی اسماعیل، محمد رضوان، منیب ظفر، حسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :