متحدہ عرب امارات، العین میں کوڑا پھینکنے پر 100،000 درہم جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 14:37

متحدہ عرب امارات،  العین میں کوڑا پھینکنے پر 100،000 درہم جرمانہ
العین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہر العین کی میونسپلٹی کی اتھارٹی نے شہر کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں پر یہاں وہاں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اور اعلامیہ جاری کیا ہے کہ گلیوں میں کوڑا پھنکنے والوں کو 1،000 سے لے کر 10،000 درہم تک جرمانہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

العین سٹی میونسپلٹی کے شہری منصوبہ بندی اور میونسپلٹی ڈپارٹمنٹ نے اپنے سرکاری ادارے کے اکاؤنٹ پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے. اس منصوبے پر عملدرآمد ابوظہبی کے فضلہ مینجمنٹ مرکز تدویر کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔ بیان یہ بتایا گیا ہے کہ رہائشی یا عوامی علاقوں میں فضلہ پھینکنے والوں کو 10،000 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :