اسرائیل کے داعش سے پیٹرول خرید نے کا انکشاف

اسرائیل داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس نے دہشتگرد تنظیم سے پیٹرول کی خرید کی ہے، آئیدا توما سلیمان

جمعرات 15 فروری 2018 14:05

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) اسرائیل میں متحدہ عرب لسٹ پارٹی کی اسمبلی ممبر آئیدا توما سلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد تنظیم داعش سے پیٹرول خرید رہا ہے۔اسرائیل کے روزنامے یڈوٹ آہرنوٹ کی خبر کے مطابق اسمبلی ممبر آئیدا نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کی سوموار کی نشست میں کہا ہے کہ اسرائیل داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس نے دہشتگرد تنظیم سے پیٹرول کی خرید کی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے داعش کے ساتھ اتحاد کی بات اقوام متحدہ کی طرف سے دستاویزی شکل اختیار کر گئی ہے۔آئیدا نے کہا ہے کہ داعش کے پیٹرول خریداروں کی فہرست منظر عام پر آنے کے بعد یہ روابط مزید مضبوط ہو گئے ہیں اور اسرائیل نے بھی دہشتگرد تنظیم سے پیٹرول کی خرید کی ہے۔روزنامہ یڈوٹ آہرنوٹ نے کہا ہے کہ آئیدا توما سلیمان نے مذکورہ دعوی اسرائیل کے، شامی اہداف کو نشانہ بنانے پر تنقید کرنے والے اسمبلی ممبران پر ایران کی حمایت کے الزامات کے جواب میں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :