فتح اللہ گولن تنظیم ترکی سمیت دیگر ممالک کیلئے بھی خطرہ ہے،طیب اردگان

افریقہ کے دوست ممالک گولن تنظیم کے خلاف جتنا ممکن ہوسکے ضروری احتیاط برتیں تاکہ ان کی آئندہ کی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے،افریقہ سے تعلقات میں فروغ ہماری پالیسی کا اہم حصہ ہے ،ترک صدر

جمعرات 15 فروری 2018 14:05

فتح اللہ گولن تنظیم ترکی سمیت دیگر ممالک کیلئے بھی خطرہ ہے،طیب اردگان
ْانقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اپنے مفادات کیلئے خون ریزی سے بھی گریز نہ کرنے والی فتح اللہ گولن تنظیم ترکی سمیت دیگر ممالک کیلئے بھی خطرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے ترکی کے دورے پر موجود گیمبیا کے صدر آداما بارو کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ افریقی ممالک سے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے کہا ہے کہ اپنے مفادات کیلیے خون ریزی سے بھی گریز نہ کرنے والی فتح اللہ گولن تنظیم ترکی سمیت دیگر ممالک کیلیے بھی خطرہ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صدر اردگان نے کہا کہ افریقہ کے دوست ممالک گولن تنظیم کے خلاف جتنا ممکن ہوسکے ضروری احتیاط برتیں تاکہ ان کی آئندہ کی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ہم افریقہ سے وابستہ مشترکہ پالیسیوں کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ اگلی صدی افریقہ کے درخشاں مستقبل کی بنیاد بنے گی لہذا ہمارا ہدف ہے کہ افریقی ممالک سے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :