روس نے سعودی عرب میں 2ایٹمی پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا

جمعرات 15 فروری 2018 14:04

روس نے سعودی عرب میں 2ایٹمی پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) روس نے سعودی عرب میں 2ایٹمی پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے وزیر توانائی نے ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے عالمی تیل منڈی میں توازن کی بحالی اور سعودی عرب و روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی قیادت عالمی تیل منڈی میں فاضل ذخیرہ کم کراکر منڈی میں توازن پیدا کرسکتی ہے۔ روسی وزیر نے مملکت میں 2ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش سعودی قیادت تک پہنچائی۔سعودی عرب 2018کے دوران اس سلسلے میں روس کیساتھ معاہدے کا پروگرام بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :