سعودی عرب ، گردو غبار کے طوفان کے باعث مدنیہ منورہ اور طائف میں سکول بند رہیں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 13:34

سعودی عرب ، گردو غبار کے طوفان کے باعث مدنیہ منورہ اور طائف میں سکول ..
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرد وغبار کے طوفان کے باعث طائف آج اسکول بند رہیں گے۔ طائف محکمہ تعلیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج جمعرات کو طائف میں گرد وغبار کا طوفان رہے گا۔ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے کمشنری کے تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طائف شہر کے علاوہ رنیہ، تربہ، الخرمہ، المویہ اور میسان کے اسکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ محکمہ تعلیم نے بھی کہا ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے آج جمعرات کو تمام اسکول بند رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹوں کے مطابق آج ریجن بھر میں گرد وغبار کا طوفان رہے گا۔ مدینہ منورہ شہرکے علاوہ ماتحت کمشنریوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ دوسری طرف گرد وغبار کے طوفان کے باعث مہد الذہب، بیشہ،وادی الدواسر، السلیل اور قطاع البر کے بھی تمام اسکول بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :