پاکستان اور جرمنی اہم تجارتی پارٹنر ہیں

گزشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان 2.6 ارب یورو کی تجارت ہوئی جرمن کمپنیاں پاکستان میںکاروبار کر رہی ہیں مزید کئی جرمن ادارے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہے ہیں پا کستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے ہونگے جرمنی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر جنز جوکش فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد سے ملاقات

جمعرات 15 فروری 2018 14:00

پاکستان اور جرمنی اہم تجارتی پارٹنر ہیں
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) جرمنی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر جنز جوکش نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی اہم تجارتی پارٹنر ہیں گزشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان 2.6 ارب یورو کی تجارت ہوئی جرمن کمپنیاں پاکستان میںکاروبار کر رہی ہیں مزید کئی جرمن ادارے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہے ہیں پا کستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے ہونگے جرمن ادارہ جی آئی زیڈ پہلے سے ہی ٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف قسم کے ہنر سکھا رہا ہے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ جی آئی زیڈ کافی عرصہ سے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اس سلسلہ میں کئی منصوبوں پر ٹیوٹا کے تعاون سے کام جاری ہے جبکہ ان میں مزید توسیع کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے انجینئر سہیل بن رشید نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک انٹرنیشنل ٹریڈ ڈیلی گیشن جرمنی بھیجنے کا پروگرام بنا رہاہے جس کے جواب میں جرمن ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے فیصل آباد چیمبر کے وفد کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کا یقین دلایا، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے پیداواری عمر کے نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا بہت بڑا چیلنج ہے اس سلسلہ میں کئی ادارے نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں اپنی روایتی مصنوعات کی کوالٹی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئی ہائی ٹیک ٹیکنالوجیز کو بھی اپنا نا ہو گامحترمہ قراة العین نے بتایا کہ خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی قائم کیاگیاہے جو خواتین انٹرپرنیوئز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ اس چیمبر کی ممبر خواتین کو انٹرپرنیورئیل سکلز سکھانے کیلئے بھی جی آئی زیڈ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جرمن ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی اہلیہ محترمہ جنز نے خواتین چیمبر کے قیام پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ جرمن ادارے خواتین کی ترقی کیلئے ہر ممکن سہولتیں مہیا کریں گے۔ آخر میں انجینئر سہیل بن رشید نے جرمن ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر جنز جوکش کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی شیلڈ پیش کی ۔