این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئین کی غلط تشریح کی جارہی ہے‘ چیئرمین سینٹ
ْعالمی بینک کے تعاون سے وسائل کی تقسیم سے متعلق بل کا مسودہ آئین کی نفی ہے‘ ہم ایک خودمختار ملک ہیں اور آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ کررہا ہے‘ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم ڈونر ایجنسی چلا رہی ہے‘ اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے خلاف قوتوں کو کام کرتے دیکھ رہا ہوں مجھے شرم آتی ہے کہ کئی بجٹ گزر گئے اور این ایف سی ایوارڈ نہیں آیا‘ بیوروکریسی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ بھی این ایف سی ایوارڈ کے بغیر آئے گا‘ ہم نے 18ویں ترمیم میں مشترکہ مفادات کونسل کو مضبوط کیا تھا چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا فیسکل فیڈرل ازم کے عنوان سے سیمینار سے خطاب
جمعرات 15 فروری 2018 13:56
(جاری ہے)
ہم ایک خودمختار ملک ہیں اور آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ کررہا ہے۔ آئی ایم ایف ڈکٹیٹ کرتا ہے کہ صوبوں اور وفاق میں وسائل کیسے تقسیم ہوں۔
عالمی بینک کی مدد سے صوبائی وسائل سے متعلق بل کا مسودہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم ڈونر ایجنسی چلا رہی ہے ایسے حالات میں کیا 18 ویں ترمیم پر عمل درآمد ہوتے دیکھ سکتا ہوں بیوروکریسی کی جانب سے آئین کی تشریح کی جارہی ہے اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے خلاف قوتوں کو کام کرتے دیکھ رہا ہوں۔ پانچ سال گزر گئے ہیں آرٹیکل 160 کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔ مجھے شرم آتی ہے کئی بجٹ گزر گئے اور این ایف سی ایوارڈ نہیں آیا۔ سیکرٹری خزانہ اور چاروں صوبوں کے سیکرٹریز نے اجلاس منعقد کیا بیوروکریسی نے فیصلہ کیا کہ این ایف سی ایوارڈ پر آئینی خلاف ورزی جاری رہے۔ بیوروکریسی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ بجٹ بھی این ایف سی ایوارڈ کے بغیر آئے گا۔ کس نے بیوروکریسی کو اختیار دیا کہ وہ اس حوالے سے فیصلہ کرے۔ پارلیمنٹ موجود ہے تو این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ لانے کا اختیار کس نے دیا حکومت این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لاسکتی تھی این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئین کی غلط تشریح کی جارہی ہے آئین کے آرٹیکل 172پر عمل درآمد کیلئے ابھی تک کوئی میکنزم نہیں بنا آرٹیکل 172 کے تحت صوبوں‘ وفاق کے درمیان وسائل کی تقسیم پچاس فیصد ہوگی‘ عالمی بینک کے تعاون سے وسائل کی تقسیم سے متعلق بل کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔ وسائل کی تقسیم کے بل کا مسودہ آئین کی نفی کرتا ہے ہم نے 18ویں ترمیم میں مشترکہ مفادات کونسل کو مضبوط کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.