آصف زرداری کی امریکی اسکول میں دہشت گرد واقعے کی مذمت ،

معصوم بچوں کا قتل انتہائی وحشیانہ فعل ہے

جمعرات 15 فروری 2018 13:56

آصف زرداری کی امریکی اسکول میں دہشت گرد واقعے کی مذمت ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل انتہائی وحشیانہ فعل ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اسکول پر حملہ کرکے محصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کرنا انتہائی درد ناک واقعہ ہے۔ آصف علی زرداری نے امریکی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔