بون میرو اسکینڈل کا پنجاب فارنزک لیب نے ڈراپ سین کردیا‘

پنجاب فرانزک لیب نے، ملزم ندیم سے برآمد بون میرو اور اسپائنل فلوئیڈ نہیں خون کے نمونے ہیں‘ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم نے بتایاکہ وہ کسی بین الاقوامی گروہ کا حصہ نہیں

جمعرات 15 فروری 2018 13:56

بون میرو اسکینڈل کا پنجاب فارنزک لیب نے ڈراپ سین کردیا‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) بون میرو اسکینڈل کا پنجاب فارنزک لیب نے ڈراپ سین کردیا‘ پنجاب فرانزک لیب نے تصدیق کردی کہ مرکزی ملزم ندیم سے برآمد بون میرو اور اسپائنل فلوئیڈ نہیں بلکہ خون کے نمونے ہیں‘ پولی گرافک ٹیسٹ میں مرکزی ملزم ندیم نے بتایا کہ وہ کسی بین الاقوامی گروہ کا حصہ نہیں ہے۔ جمعرات کو خواتین کی ریڑہ کی ہڈی سے مواد نکالنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

(جاری ہے)

کیس کے مرکزی ملزم سے برآمد بون میرو اور اسپائنل فلوئیڈ نہیں بلکہ صرف خون ہے بون میرو اسکینڈل میں پنجاب فرانزک لیب نے مرکزی ملزم ندیم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا۔ پنجاب فرانزک لیب نے تصدیق کردی ہے کہ مواد صرف خون کے نمونے ہیں۔ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کسی گروہ کا رکن نہیں ہے اس کے ساتھ جو لوگ تھے وہ صرف اس کی مدد کیلئے تھے۔ پنجاب فرانزک لیب نے رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ اداروں کو ارسال کردی۔

متعلقہ عنوان :