شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ کے بعد ’’ڈان 3 ‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے

جمعرات 15 فروری 2018 13:44

شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ کے بعد ’’ڈان 3 ‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد فلم ’’ڈان 3 ‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ’’ڈان ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے اور اسے مذید بہتر کیا جارہا ہے ،جس کے ہدایتکار فرحان اختر اور پروڈیوسر رتیش سدھوانی ہوں گے جبکہ فلم کے لئے اداکار شاہ رخ خان کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد ہی فلم ’’ڈان 3‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :