عدالت نے 14 سالہ بچہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی

جمعرات 15 فروری 2018 13:36

عدالت نے 14 سالہ بچہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) مانسہرہ کی مقامی عدالت نے 14 سالہ بچہ کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ستمبر 2014ء کو خواجگان پلیسر کے مقام پر 14 سالہ حافظ قرآن عمر ولد محمد ریاض سے موبائل چھین کر اسے ذبح کرنے کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا جس کا کیس تھانہ خاکی میں شہزاد ولد معروف اور معروف ولد عبدالرحمن کے خلاف مقتول کے والد محمد ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقامی عدالت نے گذشتہ روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان شہزاد اور معروف کو عمر قید اور پانچ پانچ لا کھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ مقتول پارٹی کی طرف سے یاسر مصطفٰٰی خان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی اور مقتول کے والد محمد ریاض نے عدالتی فیصلہ کو حق و سچ کی فتح قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :