محکمہ صحت بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے رہ جانے والے علاقوں میں فوری پولیو ٹیمیں روانہ کرے

دو لاکھ 52 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت میں حاصل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی محکمہ صحت کو ہدایت

جمعرات 15 فروری 2018 13:36

محکمہ صحت بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے رہ جانے والے علاقوں ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر نے ضلع میں جاری پولیو مہم کے حوالہ سے محکمہ صحت کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بچوں کو تاحال پولیو سے بچائو کے قطرے نہیں پلائے گئے وہاں فوری طور پر پولیو ٹیمیں روانہ کر کے دو لاکھ 52 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے، حالیہ برف باری سے متاثرہ پہاڑی علاقوں کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے۔

وہ گذشتہ روز اپنے دفتر میں پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد رحمان برہانہ، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر قادر شاہ، محکمہ صحت، تعلیم، ای پی آئی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کی جن علاقو ں میں قطروں کا مکمل ہدف حاصل نہیں ہو سکا وہاں پولیو ٹیمیں دوبارہ بھیجی جائیں۔

اجلاس میں پولیو ٹیموں کی روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ مہم کے دوران بعض خامیوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں جاری چار روزہ مہم کیلئے 822 موبائل ٹیموں کی تشکیل کے علاوہ مختلف مقامات پر 12 بس اڈوں پر بھی پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، اس طرح یونین کونسلوں کی سطح پر 54 میڈیکل افسر اور 20 ضلعی افسران ان ٹیموں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :