ہندو تنظیم نے مسلمان خاندان کے 14افرادکا زبردستی مذہب تبدیل کرا دیا

مسلمان خاندان نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا،ہندوتنظیم کا موقف/سوال پوچھنے پرصحافیوں پر حملہ کردیا

جمعرات 15 فروری 2018 12:46

ہندو تنظیم نے مسلمان خاندان کے 14افرادکا زبردستی مذہب تبدیل کرا دیا
کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم نے مسلمان خاندان کے 14 افراد کا زبردستی تبدیل مذہب کرا دیا، تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبا ر کے مطابق کولکتہ شہر میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سمہتی تنظیم نے ایک مسلم خاندان کے 14 افراد کو زبردستی بنا دیا جب اس سلسلہ میں صحافیوں نے مسلمانوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔

ہندو تنظیم کا موقف ہے کہ مسلمان خاندان نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا اور اس حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔تاہم جب میڈیا نے مبینہ طور پر ہندو مذہب اختیار کرنے والے مسلمان خاندان کے افراد سے بات کرنے کی کوشش کی تو انتہا پسند ہندوؤں نے ان پر بھی حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :