2016میں پورن سٹاکو ایک لاکھ 30ہزارڈالر دیئے تھے،وکیل ٹرمپ کا اعتراف

ٹرمپ آرگنائزیشن اور نہ ہی ٹرمپ صدارتی مہم اس ادائیگی کا حصہ تھی،ذاتی ادائیگی کی گئی،مائیکل کوہن

جمعرات 15 فروری 2018 12:46

2016میں پورن سٹاکو ایک لاکھ 30ہزارڈالر دیئے تھے،وکیل ٹرمپ کا اعتراف
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک طویل عرصے سے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے 2016 میں ذاتی حیثیت میں پورن فلموں کی ایک سٹار کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دئیے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبارسے بات چیت میں مائیکل کوہن نے کہاکہ نہ تو ٹرمپ آرگنائزیشن اور نہ ہی ٹرمپ صدارتی مہم اس ادائیگی کا حصہ تھی اور نہ ہی ان میں سے کسی نے براہِ راست یا بلاواسطہ طور پر مجھے بعد میں یہ رقم ادا کی۔

مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو ادائیگی قانون کے دائرے میں تھی اور یہ نہ تو انتخابی مہم میں کسی قسم کا خرچہ یا انتخابی مہم کے لیے کسی قسم کی امداد تھی۔ مائیکل کوہن نے ان سوالوں کے جواب دینے سے انکار کیا کہ اداکارہ کو ادائیگی کیوں کی گئی یا کیا ٹرمپ اس بارے میں جانتے تھے۔

متعلقہ عنوان :