چیف جسٹس نیب کے دوہرے معیار پر ازخود نوٹس لیں،

شریف خاندان قانون سے بالاتر کیوں ہے، شرجیل میمن ْ ، ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف ضرور ہیں مگر خواہش ہے کہ ایم کیو ایم دھڑو ں کو آپس میں اتحادکر لینا چاہیے،کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ بھی دے تب بھی پیپلزپارٹی کراچی شہر کی خدمت کرے گی،چوہدری نثار بتائیں ان کی قیادت کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا نہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 فروری 2018 12:31

چیف جسٹس نیب کے دوہرے معیار پر ازخود نوٹس لیں،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اظلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کروں گا کہ کانیب دوہرا معیار کیوں ہے اس پر ازخود نوٹس لیں، شریف خاندان پاکستان میں ہونے کے باوجود قانون سے بالاتر کیوں ہیں، چوہدری نثار بتائیں ان کی قیادت کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا نہیں، ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف ضرور ہیں مگر خواہش ہے کہ ایم کیو ایم دھڑو ں کو آپس میں اتحادکر لینا چاہیے،کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ بھی دے تب بھی پیپلزپارٹی کراچی شہر کی خدمت کرے گی۔

جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے اپیل کروں گا کہ نیب کا دہرا معیار کیوں ہے اس پر ازخود نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ میں جب ملک سے باہر تھا تو میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، جبکہ شریف خاندان پاکستان میں ہونے کے باوجود قانون سے بالاتر کیوں ہیں ۔اس موقع پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اب سوال چوہدری نثار سے بنتا سے ہے ان کی قیادت کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا نہیں، خود ساختہ ایماندار چوہدری نثار بولیں اب کیا بولتے ہیں۔

سابق ایس ایس پی ملیر کے بارے میں شرجیل میمن نے کہا کہ رائو انوار کے معاملے پر کورٹ اپنا کام کر رہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ را انوار کو مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ایم کیو ایم میں اختلاف کے حوالے سے سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف ضرور ہیں مگر خواہش یہ ہے کہ ایم کیو ایم دھڑو ں کو اب اتحاد آپس میں کر لینا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے پیپلز پارٹی بہترین آپشن ہے، کراچی کے شہری پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ بھی دے تب بھی پیپلزپارٹی کراچی شہر کی خدمت کرے گی۔