امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 15 فروری 2018 12:22

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.7 فیصد بڑھ ک1351.81 ڈالر فی اونس رہی جبکہ یو ایس گولڈ کی اپریل کے لیے سپلائی 2.1 فیصد 27.60) ڈالر) اضافہ کے ساتھ 1358 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی 1.9فیصد بڑھ کر 16.86 ڈالر فی اونس، پلاڈیم کے 1002.25ڈالر فی اونس اور پلاٹنیم کے 993.24ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1347.51 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے اپریل کے لیے سپلائی کے سودے 20 ڈالر اضافہ کے ساتھ 1350.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء سنگا پور میں سونے کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ اور اس کی سپلائی 1332.1 ڈالر فی اونس پر طے ہوئی،امریکی سونے کے ایشیاء میں سپلائی کے نرخ 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 1334.07ڈالر فی اونس رہے۔

متعلقہ عنوان :