رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 فروری 2018 11:59

رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2018ء) رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے استعمال پر الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم معاہدے کے تحت نادرا الیکشن کمیشن کو رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا ڈیٹا بیس بنا کر دے گا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات2018 میں پریذائیڈنگ آفیسر اپنے موبائل فونز سے براہ راست نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔ معاہدے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کرے گا۔واضح رہے کہ آر ٹی ایس کو 4 ضمنی انتخابات میں تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جاچکا ہے۔