اورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ایک قبائلی رہنما جاں بحق ‘ دوزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 15 فروری 2018 11:59

اورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ایک قبائلی رہنما جاں بحق ‘ ..
اورکزئی ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2018ء) لوئراورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک قبائلی رہنماءجاں بحق جبکہ دوزخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ تورسمت میں ہوا جہاں قبائلی راہنماﺅں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ایک قبائلی رہنما ملک شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔تینوں قبائلی رہنما اوکزئی ایجنسی سے ہنگو آرہے تھے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :