لودھراں الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست میں جہانگیر ترین کا ہاتھ ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 فروری 2018 11:55

لودھراں الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست میں جہانگیر ترین کا ہاتھ ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام می ں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس شکست کی وجہ جہانگیر ترین ہو سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے الیکشن کی پرواہ نہیں کی حالانکہ یہ غلط ہے وہ ایسے آدمی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شکست کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے ، جس کا ذکر ہو رہا ہے کہ لودھراں کا علاقہ گنے کی پیداوار کا علاقہ ہے ، لیکن چونکہ جہانگیر ترین نے کیس کیاہوا ہے لہٰذا ملیں بند پڑی ہوئی ہیں۔

جہانگیر ترین نے اس پر اسٹے لیا ہوا ہے ۔ وہاں موجود مل بھی بند ہے ، جبکہ گنا بہتات میں ہے لیکن چونکہ خریدنے والا کوئی نہیں ہے اسی لیے ضائع ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے کاشتکار نے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کو دیا ۔ لیکن اس پر مزید تو جہانگیر ترین ہی بتا سکتے ہیں۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: